Friday, May 3, 2024

نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
December 27, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ کی طرف سے نا اہل قرار دیئے جانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
مقامی وکیل رئیس عبدالواحد نے الیکشن ایکٹ کی دفعہ 203 اور 232 کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ قانون سازی عوام کے لیے ہوتی ہے، فرد واحد کے لیے نہیں۔ نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانا اخلاقی اور اسلامی روایات کے خلاف ہے۔
درخواست میں نواز شریف، چیف الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا۔
فریقین میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری کابینہ اور سیکرٹری قانون بھی شامل ہیں۔
ملک کی بڑی عدالت نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو وزارت عظمی کے عہدے کے لئے نااہل قرار دے دیا تھا جس کے حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ کے ذریعے قانون سازی کر کے نواز شریف کو دوبارہ پارٹی کا صدر بنایا۔