Monday, September 16, 2024

شاہد خاقان عباسی نہیں جانتے کہ گلی گلی میں شور ہے،سارا ٹبر چور ہے،عمران خان

شاہد خاقان عباسی نہیں جانتے کہ گلی گلی میں شور ہے،سارا ٹبر چور ہے،عمران خان
March 26, 2018

ایبٹ آباد ( 92 نیوز )  ممبر سازی مہم  کے تحت عمران خان کے شہر شہر طوفانی دورے جاری  ہیں  ۔، عمران خان نے  ایبٹ آباد اور ہری پور میں کارکنوں سے خطاب کیا  اور مخالفین پر لفظی وار کرتے ہوئے بولے کہ کیا شاہد خاقان عباسی نہیں جانتے کہ گلی گلی میں شور ہے،سارا ٹبر چور ہے۔

عمران خان نے خطاب میں کہا کہ شریفوں نے اپنی چور چھپانے کیلئے ملک تباہ کردیا،شہبازشریف نے پنجاب میں ایک بھی نیا اسپتال نہیں بنایا،2018 کے انتخابات عوام کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے ۔

اس سے پہلے مانسہرہ میں بھی کپتان نے کھلاڑیوں کا لہو خوب گرمایا  اور پنجاب حکومت کو  تنقید کا نشانہ بنایا کہا  کہ پنجاب میں گڈگورننس کی حقیقت سمجھنے کیلئے یہ کافی ہے کہ پنجاب حکومت کے جس بھی منصوبے کو ہاتھ لگائیں وہ کرپشن میں لتھڑا ہوا ملے گا ، ہمیں کرپشن مافیا کو شکست دینی ہے، کارکن زیادہ سے زیادہ نئے رکن بنائیں۔