Friday, March 29, 2024

نوازشریف کو لاہور میں ویکسین لگانے کی جعلسازی کے حوالے سے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی گئی

نوازشریف کو لاہور میں ویکسین لگانے کی جعلسازی کے حوالے سے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی گئی
September 24, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لندن میں موجود نوازشریف کو لاہور میں ویکسین لگانے کی جعلسازی کے حوالے سے رپورٹ تیار ہو گئی۔ 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی۔

رپورٹ کے مطابق کورونا ویکسی نیشن ڈیٹا چوکیدار اور وارڈ بوائے رجسٹرڈ کرتے رہے۔ کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے 4 ملازموں نے جعلسازی کا اعتراف کر لیا۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ایم ایس اور سینئر میڈیکل آفیسر کو معطل کر دیا۔