Thursday, March 28, 2024

نوازشریف کو روکنا میرا کام نہیں ،چیئرمین نیب

نوازشریف کو روکنا میرا کام نہیں ،چیئرمین نیب
April 18, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز )  چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف کو روکنا میرا کام نہیں، نیب کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کررہا ۔ الیکشن ہونے یا نہ ہونے سے نیب کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ملک بھر میں کرپشن  اور صرف کرپشن کے حوالے سے آواز بلند کی جا رہی ہے  تو ایسے  میں چیئرمین نیب نے بڑا بیان دیا اور کہا کہ  کرپشن حجم کی بات تب کی جاتی ہے جب کم ہو ،بات اب حجم سے آگے نکل گئی ۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے واضح کہا کہ  اس وقت کوئی طاقت نہیں جو نیب کی ڈوری ہلا سکے  ، اگر ایسا ہوا تو بیگ اٹھا کر گھر چلا جاؤں گا۔ جب بات  آئی نواز شریف کے ملک سے باہر جانے کی تو چیئرمین نیب نے کہا نوازشریف کو روکنا اُن کا  کام نہیں، نیب کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کررہا۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے مزید کہا کہ  الیکشن ہونے یا نا ہونے سے نیب کا کوئی تعلق نہیں ہے، کرپشن کرنے والا انتخابات کے بعد بھی جواب دہ ہے ۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے بھی کہا کہ  جب  چیئرمین نیب کہہ رہے ہیں کہ کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہو رہی تو اُن کی بات مان لینی چاہیے ۔