Thursday, March 28, 2024

نوازشریف کودولت ٹھکانے لگاناآتی ہے،زرداری فالودے والے کاسہارالیتاہے،شیخ رشید

نوازشریف کودولت ٹھکانے لگاناآتی ہے،زرداری فالودے والے کاسہارالیتاہے،شیخ رشید
October 31, 2018
کراچی ( 92 نیوز)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ  نوازشریف کو دولت ڈھکانے لگانا آتی ہے جب کہ  آصف زرداری کو فالودے والے کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ریلوے کی بہتری کےلئے کام کررہے ہیں، جلد ہی ملک میں ریلوے کا جال بچھا دیں گے۔ دھابیجی ایکسپریس آج  دوبارہ ٹریک پر آجائے گی ، وزیرریلوے شیخ رشید نے  کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیااورانتظامات کاجائزہ لیا اور مخالفین پر تنقید کے تیر بھی برسائے۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ ریلوے چلے گی تو اکانومی مضبوط ہوگی ، دھابیجی ایکسپریس چلنے سے ہزاروں شہریوں کو فائدہ ہوگا۔