Tuesday, April 23, 2024

نوازشریف کو جہاز پر چڑھتے دیکھا تو ڈاکٹرز کی رپورٹ سامنے رکھ لی، وزیراعظم

نوازشریف کو جہاز پر چڑھتے دیکھا تو ڈاکٹرز کی رپورٹ سامنے رکھ لی، وزیراعظم
November 22, 2019

 میانوالی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا نوازشریف کو جہاز پر چڑھتے دیکھا تو ڈاکٹرز کی رپورٹ سامنے رکھ لی۔

وزیراعظم نے میانوالی میں ایک بار پھر دھواں دھار خطاب کرتے ہوئے کہا رپورٹ میں 15 قسم کی بیماریاں ڈالی گئی تھیں۔ لکھا تھا مریض کسی وقت بھی مر سکتا ہے، علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا۔ ایسی رپورٹ کی تو تحقیقات ہونی چاہیے۔ کیا مریض جہاز دیکھ کر ٹھیک ہوا یا لندن کی ہوا سے؟

عمران خان کے اس بیان پر سوال اٹھتا ہے کہ کیا وزیراعظم  اپنی ہی حکومت پر شک کر رہے ہیں؟ کیا عمران خان کو پیش کی گئیں میڈیکل رپورٹس غلط  تھیں؟ کیا سرکاری میڈیکل بورڈ کی سفارت بھی غلط تھیں؟ کیا وزیر صحت یاسمین راشد نے وزیراعظم کو لاعلم رکھا؟ وزیر صحت تو خود نوازشریف کی حالت کو تشویشناک قرار دیتی رہیں۔ کیا سرکاری میڈیکل بورڈ بھی نواز شریف کی صحت پر غلط بیانی کرتا رہا؟ کیا میڈیکل بورڈ نے عدالت اور وزیراعظم دونوں کو گمراہ کیا؟

 وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر تحقیقات کی بات کی ہے تو کیا عمران خان اپنی ہی حکومت اور اپنی ہی وزیر صحت کےخلاف تحقیقات کرائیں گے۔ اگر تحقیقات ہونی ہیں تو وزیراعظم اس کا اعلان کیوں نہیں کرتے؟