Friday, April 19, 2024

نوازشریف کو اوباما سے ملاقات میں افغان صورتحال پر بات کرنی چاہئے تھی  : یوسف رضا گیلانی

نوازشریف کو اوباما سے ملاقات میں افغان صورتحال پر بات کرنی چاہئے تھی  : یوسف رضا گیلانی
October 23, 2015
ملتان(92نیوز)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ  نواز شریف  کو اوباما سے ملاقات میں  افغانستان کی صورتحال کا ذکر کرنا چاہییے تھا  بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کارکن کام کر رہے ہیں۔ ملتان ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی  کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم نواز شریف کو اوباما سے ملاقات میں افغانستان کی صورت حال کا ذکر کرنا چاہیئے تھا  ہم دہشتگردی کی جنگ میں امریکہ کیساتھ ہیں ۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا سول نیوکلیئر سسٹم محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح بھارت کا رویہ دوسرے ممالک کیساتھ ہے ویسا ہی پاکستان کے ساتھ ہونا چاہیئے میں نے جب بھی من موہن سنگھ سے بات کی تو کشمیر  پو لازمی بات کی۔ وزیر اعظم کو اوباما ملاقات میں  کشمیر ، سیاچن بلوچستان سرکریک میں مداخلت سمیت تمام معملات کا ذکر کرنا چاہیئے تھا۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کارکن کام کر رہے ہیں ۔