Tuesday, April 23, 2024

نوازشریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے

نوازشریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے
September 7, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف  ایک روزہ   دورے پر  کل  کراچی جائیں گےشہر میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف کل ایک روزہ سرکاری دورے پر کراچی جارہے ہیں ۔وزیر اعظم کراچی میں سٹاک ایکسچینج کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وزیر اعطم گورنر ہاؤس میں امن وامان کی صورتحال پر اعلیٰ  سطح اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ملاقاتوں کا مقصد تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی جانب سے سیاسی عدم استحکام  پیدا کرنے کی صورتحال پر غور کرنا ہے۔