Sunday, September 8, 2024

نوازشریف کسی خوش فہمی میں نہ رہیں انہیں قانون کے دائرے میں لایا جائیگا : عمران خان

نوازشریف کسی خوش فہمی میں نہ رہیں انہیں قانون کے دائرے میں لایا جائیگا : عمران خان
July 9, 2016
لندن(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لندن  پہنچنے  پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کسی خوش فہمی نہ رہیں انہیں قانون کے دائرے میں لایا جائیگا۔ جمہوریت میں سب کو جواب دینا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف بادشاہ بنے بیٹھے ہیں وہ خود کو کسی کے سامنے جواب دہ نہیں سمجھتے۔