Thursday, March 28, 2024

نوازشریف کراچی میں سیاسی بھرتیوں پر کمیشن بنائیں : سراج الحق

نوازشریف کراچی میں سیاسی بھرتیوں پر کمیشن بنائیں : سراج الحق
June 29, 2015
لاہور(92نیوز)جماعت اسلامی کےامیرسراج الحق نےمطالبہ کیاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کراچی میں سیاسی بھرتیوں پرکمیشن بنائیں تاکہ نااہل افرادکوعہدوں سےہٹایاجاسکے،جبکہ بجلی وپانی کامسئلہ حل کرنےکےلیےتین سوارب کاپیکج بھی دیاجائے۔ امیرجماعت اسلامی سراج الحق نےکراچی کےتین روزہ دورےکےبعدمنصورہ میں پریس کانفرنس سےخطاب کیا۔ سراج الحق کاکہناتھاکہ کراچی میں وفاقی،سندھ اورکسی دوسری حکومت کاکوئی وجودنظرنہیں آرہا۔ سراج الحق کاکہناتھاکہ کراچی کاسب سےبڑامسئلہ قانون کی حکمرانی ہے،یہ مسائل حل کرنےکےلیےسیاسی وابستگی سے بالاترہوکراقدامات کرنےچاہیے۔ انہوں نےمطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کےخلاف الزامات کی آزادانہ تحقیقات کےبعدقانون کےمطابق کارروائی ہونی چاہیے۔