Sunday, May 19, 2024

نوازشریف کاڈان لیکس پریو ٹرن سامنے آگیا

نوازشریف کاڈان لیکس پریو ٹرن سامنے آگیا
May 15, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف  نے نیوزلیکس کی تصدیق کردی،کہتےہیں ڈان لیکس میں ملک کوبہترکرنےکی بات کی  جبکہ مریم نواز نے تو پرویز رشید کو دی  گئی سزا  کو بھی غلط قرار دے دیا ۔ ڈان لیکس کی تردید پر تردید  کرنے والے اب تصدیق پر تصدیق کرنے لگے ، ۔نواشریف نے ڈان لیکس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈان لیکس میں ملک کو ٹھیک کرنے کی بات کی گئی ۔ دوسری طرف نوازشریف اداروں کو تو تنقید کا نشانہ بنا ہی رہے تھے اب قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے  کے خلاف بھی سامنے آگئے ۔نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ بھی مسترد کردیا اور بولے  اعلامیہ افسوسناک ہے  ،اعلامیے سے تکلیف ہوئی ۔