Wednesday, May 8, 2024

نوازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ ان کی واپسی پر ہوگا،بیرسٹر علی ظفر

نوازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ ان کی واپسی پر ہوگا،بیرسٹر علی ظفر
July 2, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) نگران وزیراطلاعات بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد جاری ہے،  قبائلیوں کو ملنے والی مراعات جاری رہیں گی ، نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے یا نہ  ڈالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات، قانون و انصاف بیرسٹر علی ظفر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ  فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد جاری ہے ،  فاٹا میں یکدم عدالتیں کام نہیں کر سکتیں ،  اگر کوئی فاٹا سے متعلق سپریم کورٹ جانا چاہتا ہے تو یہ ان کا حق ہے۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہناتھا کہ نواز شریف اور دیگر افراد کے نام کو ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش موصول ہوئی ہے۔ فیصلہ نوازشریف کی واپسی کےبعد کیا جائےگا ۔ نگران وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ الیکشن نہ ہونے کے حوالہ سے افواہیں ختم ہو چکی ہیں  ،  انتخابات نہ ہوئے تو ہم چلے جائیں گے ، انہوں  نے کہا کہ نگران حکومت کے لئے کوئی ایک سیاسی جماعت فیورٹ نہیں ، سرکاری  ٹی وی  پرسب جماعتوں کویکساں وقت دیا جارہے ہے۔