Thursday, March 28, 2024

نوازشریف کا پیشی کے بعد پنجاب ہاؤس میں قیام، رہنماؤں سے مشاورت

نوازشریف کا پیشی کے بعد پنجاب ہاؤس میں قیام، رہنماؤں سے مشاورت
December 19, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) عدالت پیشی کے بعد نواز شریف کا پنجاب ہاؤس میں پڑاؤ کیا ۔ سابق وزیر اعظم کی آمد سے قبل پنجاب ہاؤس کے سامنے مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور وکلاء نے نیب کیخلاف مظاہرہ بھی کیا ۔
پنجاب ہاﺅس پہنچنے کے بعد نوازشریف نے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں سے ملاقات کی اورصلاح مشورے کئے ۔
اس موقع پرنواز شریف نے کہا کہ جمائما عمران خان کو پیسے بھیجنے کے بجائے کسی اور کو بھیجتی رہیں ۔ بنی گالہ گھر کیسے بنا؟۔ عمران خان نے تسلیم کیا کہ نیازی سروس ان کا اثاثہ ہے۔


سابق وزیراعظم نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کا معاملہ 5سال تک محدود کیوں کیا گیا؟۔ میرے فیصلے نے ملکی ترقی کے سفر کو روکا۔ ترقی کا سفر روکنا ملک دشمنی ہے۔
نوازشریف نے وزیرمملکت دانیال عزیز کو پانامہ کیس اور عمران خان نااہلی کیس کا موازنہ تیار کرکے میڈیا کے سامنے رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
سابق وزیراعظم سے سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے بھی ملاقات کی ۔ پنجاب ہاﺅس میں کچھ دیر قیام کے بعد نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ لاہور روانہ ہوگئے۔