Sunday, September 8, 2024

نوازشریف کا پاکستان کو لبرل بنانے کا اعلان آئین سے بغاوت ہے : سمیع الحق

نوازشریف کا پاکستان کو لبرل بنانے کا اعلان آئین سے بغاوت ہے : سمیع الحق
March 13, 2016
لاہور (92نیوز) مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ تحفظ خواتین بل واپس لیا جائے، حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا نوازشریف حلف پر کیے گئے وعدوں سے مکر جاتے ہیں‘ ان پر کوئی اعتبار نہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماءاسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ نوازشریف نے آئی جے آئی کے دور میں مجھے کہا تھا کہ ملک میں قرآن و سنت کیخلاف کوئی کام نہیں کروں گا مگر نوازشریف اپنے وعدے سے مکر گئے۔ انہوں نے کہا تحفظ خواتین بل اسلام کے منافی ہے اور اس سے خاندانی نظام تباہ ہو جائے گا۔ عالمی قوتیں پاکستان کو لبرل اور سیکولر بنا کر پڑوسی ملک کا غلام بنانا چاہتی ہیں۔ مولانا سمیع الحق نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا پاکستان کو لبرل بنانے کا اعلان آئین سے بغاوت ہے۔ دینی قوتیں ملک کی خودمختاری اور اسلامی نظریاتی تشخص کیلئے متحد ہو جائیں۔ پاکستان کو جغرافیائی طور پر تباہ کرنے والی قوتیں لبرل بنانا چاہتی ہیں۔