Monday, May 6, 2024

نوازشریف کا وطن واپسی پر والدہ اور اہم رہنماؤں کی آمد تک طیارے سے نہ نکلنے کا منصوبہ

نوازشریف کا وطن واپسی پر والدہ اور اہم رہنماؤں کی آمد تک طیارے سے نہ نکلنے کا منصوبہ
July 12, 2018
لاہور (92 نیوز) احتساب عدالت سے سزایافتہ ،سپریم کورٹ سے نااہل قرارپانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف  نے وطن واپسی پر والدہ اور اہم رہنماؤں کی آمد تک طیارے سے نہ نکلنے کا منصوبہ بنا لیا۔ لندن سے وطن واپسی پرسزا یافتہ نوازشریف چاہتے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں طیارے کے اندر سے لے کر نہ جا سکیں۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف اور ان کے ساتھی طیارے کے اندر رہ کر مزاحمت کریں گے۔ نوازشریف اور لیگی کارکنوں کی پلاننگ ہے کہ طیارے سے اس وقت تک  نہیں نکلیں گے جب تک اہم لیگی رہنما ،کارکن اور نوازشریف کی والدہ نہیں آجاتیں۔ تاہم ایسا کرنے کی صورت میں نواز شریف، مریم نواز اور ان کےساتھی کارکنوں کیخلاف کار سرکار میں مداخلت اور طیارہ ہائی جیکنگ کا کیس بھی بن سکتا ہے۔ احتساب عدالت کی جانب سے سزا کے بعد نوازشریف وطن واپس آئیں گے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں ایئرپورٹ سے ہی حراست میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔