Thursday, May 9, 2024

نوازشریف کا نظریہ صرف لوٹ مار ، ہمیشہ چھانگا مانگا کی سیاست کی ، شہزاد اکبر

نوازشریف کا نظریہ صرف لوٹ مار ، ہمیشہ چھانگا مانگا کی سیاست کی ، شہزاد اکبر
January 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا نوازشریف کا نظریہ صرف لوٹ مار ہے۔ ہمیشہ چھانگا مانگا کی سیاست کی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاداکبر نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست نظریات پرمبنی نہیں۔ نوازشریف کی سیاست 2 جذیات پر ہے جس میں ایک پیسہ ہے۔ نوازشریف نے چھانگامانگا کی سیاست متعارف کرائی۔ صرف پنجاب میں 210 ارب روپے سے زائد کی ریکوری ہوئی ہے۔ اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ ان سے سیاسی انتقام لیا جارہاہے۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب میں 2 سال کے دوران 210 ارب کی ریکوری کی گئی۔ مسلم لیگ ن مختلف مافیاز کی سرپرستی کررہی ہے۔ سیاست میں خریدوفروخت کا سلسلہ ن لیگ سے شروع ہوا۔ ن لیگ دور میں سرکاری اراضی پر قبضے کئے گئے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ دانیال عزیز سے ڈھائی ارب روپے کی زمین واپس لی گئی۔ لاہور میں کھوکھروں سے ریکوری کی گئی۔ سیالکوٹ کے پھنے خان خواجہ آصف نے بھی غیرقانونی زمین پر سوسائٹی بنائی۔ جاویدلطیف سے 8 کنال 2 مرلے سرکاری زمین واگزار کرائی گئی۔