Wednesday, April 24, 2024

نوازشریف کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ ، دل اور گردوں کا ایم آر آئی کیا گیا

نوازشریف کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ ، دل اور گردوں کا ایم آر آئی کیا گیا
April 3, 2019

 لاہور (92 نیوز) نوازشریف کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ مکمل ہو گیا۔ نوازشریف پونے 2 گھنٹے سے زائد اسپتال میں رہے۔ نوازشریف کے دل اور گردوں کا ایم آر آئی کیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق نوازشریف کے خون کے بہاؤ کی تشخیص کے لئے ڈوپلر سٹڈی بھی کی گئی۔ نوازشریف کے ایم آرآئی، ایم آر اے اور بعض دیگر ٹیسٹ کیے گیے۔

 معالجین کے مطابق نوازشریف کے گردوں کو خون کی فراہمی بھی متاثر ہوئی تھی ۔ نوازشریف کے گردوں میں پتھری کی تشخیص کے لئے سی ٹی کب، چھاتی اور ریڑھ کی ہڈی کا سی ٹی اسکین بھی کیا گیا۔

 نوازشریف کی نجی اسپتال میں آمد پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے۔ اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کے لئے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی اسپتال کے اطراف میں موجود رہی۔

 قبل ازیں شریف میڈکل سٹی میں نواز شریف کا سوا دو گھنٹے تک معائنہ کیا گیا تھا۔ مختلف ٹیسٹ لئے گئے اور دل کی دھڑکن چیک کی گئی تھی۔

اُن کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان بھی اسپتال پہنچے تھے۔ میڈیا سے بات چیت میں ڈاکٹرعدنان نے کہا کہ چھ ہفتے میں نوازشریف کا علاج ہو سکتا ہے یا نہیں یہ کہنا قبل ازوقت ہو گا۔ علاج اور ٹیسٹوں کے لئے سینئر پروفیسرز پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ نوازشریف کو اسپتال شفٹ کرنے کے لئے تجزیہ کیا جا رہا ہے۔