Wednesday, May 8, 2024

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست موصول

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست موصول
November 8, 2019

 لاہور (92 نیوز) نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست موصول ہو گئی۔درخواست نواز شریف کی فیملی کی جانب سے دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق درخواست میں ڈاکٹروں کی نوازشریف سے متعلق میڈیکل رپورٹس اور بیرون ملک علاج کی تجاویز بھی شامل ہیں۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی نظر میں نوازشریف کا پاکستان میں علاج ممکن نہیں۔ بیرون ملک سفر پر عائد پابندیاں ختم کرکے العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ ملزم کو باہر جانے کی اجازت دی جائے۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکانے کا فیصلہ کرے گی اور اگر نام ای سی ایل سے خارج کردیا گیا تو وہ اسی ہفتے لندن کے لیے روانہ ہو سکتے ہیں تاہم عدالتی فیصلے کی روشنی میں مریم نواز کا والد کے ساتھ جانا ابھی ممکن نہیں۔