Tuesday, April 16, 2024

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے نیب نے وزارت داخلہ کو جواب بھجوا دیا

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے نیب نے وزارت داخلہ کو جواب بھجوا دیا
November 11, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ نیب نے وزارت داخلہ کو جواب بھجوا دیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نواز شریف کا نام ہٹانے کا اختیار رکھتی ہے، چند کیسز میں وفاقی حکونت نے نیب سے پوچھے بغیر نام ہٹائے تھے، وزارت داخلہ مجاز اتھارٹی نام ای سی ایل سے نکالنے بارے خود فیصلہ کرے۔ ادھر مسلم لیگ ن کی ترجمان مر یم اورنگزیب نے نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا محمد نواز شریف کو بیرون ملک لیجانے کے لئے ایئر ایمبولینس کا انتظام کرلیاگیا، ایئر ایمبولینس بدھ کو پہنچے گی۔ دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ محمد نواز شریف کی نازک صحت دیکھتے ہوئے ایئر ایمبولینس کا انتظام کرنے کے لئے کہا ہے۔ محمد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد قابل سفر سطح پر لانے کے لئے کل انہیں طبی طور پر تیار کریں گے۔ محمد نواز شریف کی طبیعت بات ٹھیک نہیں ان کی علالت کے حوالے سے ڈاکٹرز کی تشویش ہر لمحہ بڑھتی جا رہی ہے۔