Saturday, May 18, 2024

نوازشریف کا مودی کو فون، حملے کی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی

 نوازشریف کا مودی کو فون، حملے کی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی
January 5, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف کا مودی کو ٹیلی فون  پٹھان کوٹ حملے کی مذمت کی اور ساتھ ہی  تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بھارتی ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے پٹھان کوٹ حملے کی مذمت کی ہے اور ساتھ ہی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ  ایسے واقعات سے تعلقات متاثر نہیں ہونے چاہئیں ۔ قبل ازیں مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے بھی بھارتی ہم منصب کابھی رابطہ ہوا ہے جبکہ بھارت نے پاکستان کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے ۔