نوازشریف کا لندن جانے کا پروگرام موخر، عوامی رابطہ مہم تیز کی جائیگی
اسلام آباد ( 92 نیوز ) نواز شریف نے کل لندن روانگی کا پروگرام مؤخرکر دیا ۔ رابطہ عوام مہم تیز کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔ سابق وزیراعظم دو دسمبر کو کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ شیخوپورہ اور ملتان میں بھی جلسے کیے جائیں گے ۔ نواز شریف نے پارٹی میں تنظیم سازی تیز کرنے کی ہدایت دے دی ۔ ملک بھر میں ڈویژنل سطح پر کنونشن ہوں گے ۔ نواز شریف صرف بڑے جلسوں سے خطاب کریں گے۔
عدالت عظمیٰ سے نااہل قرارپانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف نےعوامی رابطہ مہم تیز کرنے کافیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے عوامی رابطہ مہم کے لئے لندن جانے کاپروگرام بھی مؤخرکردیا ۔نوازشریف2دسمبرکوکوئٹہ میں جلسہ کریں گے ۔ شیخوپورہ اورملتان میں بھی جلسہ کیا جائے گا ۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کو تنظیم سازی کاعمل تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ ڈویژنل سطح پر ملک گیرکنونشن منعقد کئے جائیں گے ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ہم خیال سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے جبکہ مریم نوازاورحمزہ شہباز کوبھی متحرک رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔