Thursday, April 25, 2024

نوازشریف کا علاج کے لیے ملک سے باہر جانے کا امکان

نوازشریف کا علاج کے لیے ملک سے باہر جانے کا امکان
November 8, 2019
 لاہور (92 نیوز) نوازشریف کا علاج کے لیے ملک سے باہر جانے کا امکان پیدا ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اہلخانہ نے بیرون ملک علاج کے لیے نوازشریف کو رضا مند کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں کمی کی اب تک تشخیص نہیں ہو سکی۔ قانونی پیچیدگیاں دور ہونے کے بعد نوازشریف علاج کے لیے بیرون ملک جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک جانے میں مسلسل ہچکچاہٹ کا شکار رہے۔ دوسری طرف نوازشریف کی رہائشگاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کر دیا گیا۔ نوازشریف کو شریف میڈیکل سٹی کے اسپیشل میڈیکل بورڈ کی زیر نگرانی سروسز اسپتال سے گھر منتقل کیا گیا تھا ۔ نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ٹویٹ میں کہا تھا نواز شریف کیلئے انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کر دیا گیا۔ انتہائی نگہداشت یونٹ 24 گھنٹے کام کرے گا۔ انہوں نے کہا نواز شریف کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔ ادھر مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ڈاکٹروں نے نواز شریف کی صحت کے پیش نظر ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قائم کردہ آئی سی یو میں وینٹی لیٹر اور کارڈیک آئی سی یو کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔