Monday, September 16, 2024

نوازشریف کا طرز حکمرانی پنجاب کیخلاف نفرتیں بڑھاتا ہے : عمران خان

نوازشریف کا طرز حکمرانی پنجاب کیخلاف نفرتیں بڑھاتا ہے : عمران خان
February 7, 2016
کراچی (92نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو نقصان ہورہا ہے، حکومت کو کوئی فکر نہیں۔ سی پیک منصوبہ پاکستان کے لئے بہترین ہے‘ نوازشریف حکومت نہیں بادشاہت کر رہے ہیں‘ نوازشریف کی حکومت پنجاب کے خلاف نفرتیں بڑھاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بلوچستان روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا ترقیاتی منصوبوں سے وزیرا عظم نواز شریف ذاتی فائدے کی خاطر پنجاب کے خلاف نفرتوں میں اضافہ کردیتے ہیں۔ پی آئی اے ملازمین کو اعتماد میں نہ لینا حکومت کی غلطی ہے۔ اب حکومت ہی قومی ادارے کو بحران سے نکالے۔ عمران خان نے کہا چھوٹے صوبوں کی حق تلفی کی جا رہی ہے‘ چھوٹے صوبے گیس اور بجلی پیدا کرتے ہیں مگر ان کو مناسب حصہ نہیں ملتا۔ ترقیاتی منصوبوں سے نواز شریف ذاتی فائدہ اٹھاکر نفرت پنجاب کے خلاف بڑھادیتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیر اعظم نواز شریف کے طرز حکمرانی کو پی آئی اے بحران کی اصل وجہ قرار دیا۔ عمران خان نے سی پیک منصوبے کی تعریف کے ساتھ ساتھ بیرون ملک دوروں پر اپنے رشتہ داروں کو ساتھ لے جانے کا بھی طعنہ دے ڈالا۔ انکا کہنا تھا کہ اکیاون فیصد سیلز ٹیکس لگانا ظلم ہے۔ نواز شریف بادشاہوں کی طرح کسی کو اعتماد میں لیے بغیر حکومت کر رہے ہیں۔