Friday, May 3, 2024

نوازشریف کا وطن واپسی کا فیصلہ

نوازشریف کا وطن واپسی کا فیصلہ
January 2, 2018

ریاض ( 92 نیوز ) سابق نا اہل وزیر اعظم نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف آھ لاہور پہنچیں گے ۔
نواز شریف کے سعودی عرب جانے اور اب لوٹ کر آنے کی خبروں نے افواہوں کا بازار گرم کر دیا ہے ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سابق صدر علی آصف زرداری ، خورشید شاہ اور ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری سمیت دیگر کئی سیاستدان نواز شریف کے دورہ سعودی عرب پر لب کشائی کر چکے ہیں ۔
ادھر سیاسی حلقوں مین بے چینی ہے کہ نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کا مقصد تھا کیا اور کیا نواز شریف اپنا مقصد پورا کرنے کے بعد واپس آرہے ہیں یا ساری ریاضت بے کار گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف منگل کوغیرملکی پروازسے رات ساڑھے آٹھ بجے وطن واپس پہنچیں گے اورتین جنوری کو احتساب عدالت میں پیش ہونگے ۔
نوازشریف کی سعودی عرب روانگی،وزیراعلیٰ پنجاب اوروفاقی وزرا کی سعودی عرب میں موجودگی سے سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئی تھیں ۔ ایک غیرملکی جریدے نے نوازشریف کی سیاست سے علیحدگی اور بیرون ملک منتقلی کی اسٹوری بھی دی تھی۔
تاہم ان کی وطن واپسی کے فیصلے سے تمام افواہیں دم توڑگئیں۔
وطن واپسی کے بعد نوازشریف احتساب عدالت میں پیشی کے علاوہ پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے۔