Saturday, May 18, 2024

نوازشریف کا سری لنکا میں تاریخی استقبال‘ صدر میتھری پالا سنہا سے ملاقات

نوازشریف کا سری لنکا میں تاریخی استقبال‘ صدر میتھری پالا سنہا سے ملاقات
January 5, 2016
کولمبو (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے جہاں ان کا ریڈ کارپٹ تاریخی استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم کو توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم تین روزہ سرکاری دورے پر سری لنکاکے دارالحکومت کولمبو پہنچ گئے جہاں ان کا تاریخی استقبال کیا گیا۔ ریڈ کارپٹ پروٹوکول‘ توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر۔ یوں سری لنکا نے اپنی روایتی مہمان نوازی سے دونوں ممالک کے تعلقات کی اہمیت واضح کر دی۔ وزیراعظم ایوان صدر پہنچے تو صدر میتھری پالا سنہا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ سری لنکن صدر نے نواز شریف کا اپنے وزراءاور اعلیٰ حکام سے تعارف کرایا جبکہ لنکن کابینہ ارکان نے وزیراعظم سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ صدر میتھری پالا سینا نے وزیراعظم نواز شریف کی صدارتی محل میں آمد پر شکریہ ادا کیا اور اسے دونوں ممالک کے شاندار تعلقات کا مظہر قرار دیا جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ نواز شریف کے ہمراہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہیں۔