Saturday, April 20, 2024

نوازشریف کا دل کا ٹیسٹ ٹروپ ٹی پازیٹو آگیا

نوازشریف کا دل کا ٹیسٹ ٹروپ ٹی پازیٹو آگیا
October 26, 2019
لاہور (92 نیوز) سروسز اسپتال میں زیرعلاج نوازشریف کا دل کا ٹیسٹ ٹروپ ٹی پازیٹو آگیا، گزشتہ رات معمولی ہارٹ اٹیک ہونے کی تصدیق کی گئی، خطرات کے پیش نظر دل کی ادویات دوبارہ شروع کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو دل کی تکلیف بڑھ گئی، گزشتہ رات دل کا معمولی دورہ پڑا، پی آئی سی کے ڈاکٹر نواز شریف کے علاج پر مامور کر دئیے گئے، نواز شریف نے دو رات قبل بھی انجائنا کی شکایت کی تھی۔ گزشتہ رات نواز شریف کے خون کے نمونے حاصل کیے گئے، تازہ رپورٹ میں دورے کی تصدیق ہوئی، میڈیکل بورڈ کا پلیٹ لیٹس کے حوالے سے علاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا نوازشریف کی جلد پر سرخ دھبے برقرار ہیں، آئی وی آئی جی انجکشن کا ٹریٹمنٹ بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، مریم نواز بھی سروسز اسپتال میں موجود ہیں۔