Wednesday, May 1, 2024

نوازشریف کا 10 جولائی کو لندن سے اسلام آباد روانہ ہونے کا امکان

نوازشریف کا 10 جولائی کو لندن سے اسلام آباد روانہ ہونے کا امکان
July 7, 2018
لندن (92 نیوز)ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کی ن لیگی رہنماؤں سے مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کا 10 جولائی کو لندن سے اسلام آباد روانہ ہونے کا امکان ہے۔ ادھر نواز شریف کرپشن ثابت ہونے اور سزا سنائے جانے کے بعد بھی  ہٹ دھرمی سے باز نہ آئے۔ سابق وزیر اعظم کی وطن واپس آکر نیا محاذ کھولنے کی تیاریاں ہیں۔ سابق وزیر اعظم اور صاحبزادی کی آمد پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھر پور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ لیگی رہنماؤں کو ٹاسک بھی دے دیا گیا۔ لفظی حملے کر کے اداروں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جائے گی۔ نواز شریف اور مریم نواز پاکستان واپسی پر احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل بھی دائر کریں گے۔ وکلا نے اپیل کا مشورہ دے دیا۔