Thursday, April 18, 2024

نوازشریف چوری کا حساب دینے کے بجائے کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا، عمران خان

نوازشریف چوری کا حساب دینے کے بجائے کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا، عمران خان
January 6, 2018

چکوال ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے چکوال میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف 300 ارب روپے کی چوری میں پکڑے گئے ہیں ۔ چوری کا حساب دینے کی بجائے پوچھتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا ؟ ۔
چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ملک کا پیسہ چوری ہو جائے تو قوم مقروض ہو جاتی ہے ۔ مضبوط نیب ، ایف بی آر بنا کر ملک ٹھیک کیا جا سکتا ہے ۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نے پشاور میں بین الاقوامی معیار کا ہسپتال 4 ارب روپے میں بنایا جبکہ یہاں اسٹیل ملز، واپڈا پی آئی اے سالانہ 500 ارب روپے کھا جاتے ہیں ۔ ایک آئی جی نے کے پی کی پولیس کو ٹھیک کردیا ۔ کے پی کی پولیس کو دیکھیں تو گمان ہوتا ہے آپ یورپ چلے گئے ہیں ۔
عمران خان نے کہا کہ یہاں ٹرمپ 25 ارب کیلئے ذلیل کر رہا ہے ۔ 25 ارب کے تو اسحاق ڈار کے دو ٹاور دبئی میں ہیں ۔ پاکستانیوں نے 800 ارب کی باہر جائیداد لے رکھی ہے ۔

جلسہ ختم ہونے کے بعد صحافیوں نے عمران خان کو گھیر لیا اور سوال کیا کہ کیا آپ کی شادی کی اطلاع درست ہے   ۔عمران خان نے صحافی کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور مسکرا کر گاڑی میں بیٹھ گئے ۔

سوشل میڈیا پر عمران خان کی شادی کی افواہیں  پھیلی ہوئی ہیں ۔