Wednesday, April 24, 2024

نوازشریف پر بھارت پیسے منتقل کرنے کا الزام،وزیر اعظم برہم ہو گئے

نوازشریف پر بھارت پیسے منتقل کرنے کا الزام،وزیر اعظم برہم ہو گئے
May 9, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) نواز شریف پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت پیسے منتقل کرنے کے الزام پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی برہم ہو گئے ۔ وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران پارلیمانی کمیٹی بنا کر چیئرمین نیب کو طلب کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نیب کے الزامات سے ملک کی بدنامی ہوئی ،حکومت نیب قانون میں ترمیم کے لیے تیار ہے ۔