Friday, April 26, 2024

نوازشریف پاکستان کے بہترین رہنما : پلڈاٹ سروے

نوازشریف پاکستان کے بہترین رہنما  : پلڈاٹ سروے
October 19, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پلڈاٹ نے پاکستان سے متعلق تازہ سروے جاری کر دیا ہے جسکے مطابق   وزیراعظم محمد نواز شریف کو  پاکستان کا بہترین رہنما قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پلڈاٹ کے سروے کے مطابق 75 فیصد لوگوں  نے وزیراعظم نوازشریف کو بااعتماد لیڈر قرار دیا۔ 75فیصد نے مسلح افواج کو ملک کا قابل بھروسہ ادارہ قرار دیا۔ پارلیمنٹ کے دوسرے سال کے اختتام پر 66فیصد نے جمہوری معیار کو بہتر قراردیا۔ 59فیصد نے 2013کے انتخابات کو شفاف قرار دیا  2013 کے انتخابات کو دھندلی زدہ سمجھنے والوں کی تعداد میں سات فیصد کمی واقع ہوئی  51 فیصد شہریوں نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ مسلم لیگ ن 70 فیصد ریٹنگ کیساتھ ملک کی مقبول ترین جماعت ہےجبکہ تحریک انصاف 44 فیصد اور پیپلزپارٹی 36 فیصد ریٹنگ کیساتھ  بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں،72 فیصد ریٹنگ کیساتھ شہباز شریف دوسرے نمبرپر ہیں،عمران خان ملک کے تیسرے قابل اعتماد لیڈر ہیں عمران خان کی ریٹنگ 49  فیصد ہے عمران خان کی مقبولیت میں تین فیصد کمی آئی ہے۔ سراج الحق ملک کے چوتھے قابل اعتماد لیڈر بن گئے، سراج الحق کی ریٹنگ ایک سال میں 30 سے 40 فیصد تک پہنچ گئی۔آصف علی زرداری کی ریٹنگ 27 فیصد ہے۔الطاف حسین اور اسفندیار ولی پر عوامی اعتماد میں مزید کمی آگئی۔عوام کو سب سے کم اعتماد پولیس پر ہے۔ سروے میں سب سے زیادہ 82 فیصد ردعمل خیبر پختونخواہ کے شہریوں نے دیا۔