Saturday, May 11, 2024

نوازشریف نے ہر بار اقتدار ملنے کے بعد فوج سے لڑائی، اداروں کو کمزور کیا، شجاعت

نوازشریف نے ہر بار اقتدار ملنے کے بعد فوج سے لڑائی، اداروں کو کمزور کیا، شجاعت
September 21, 2020
لاہور (92 نیوز) صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت کا اپنے بیان میں کہنا ہے نوازشریف نے ہر بار اقتدار ملنے کے بعد فوج سے لڑائی اور اداروں کو کمزور کیا۔ چودھری شجاعت کہتے ہیں نوازشریف نے سیاستدانوں کی بجائے فوج کو ہدف تنقید بنایا، تقریر لکھنے اور کرانے والے مشیروں نے ایک مرتبہ پھر نوازشریف کے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے، نوازشریف اپنے حق میں کی گئی رگنگ کو بھول گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو بطور وزیراعظم قومی استحکام، یکجہتی اور ملکی سلامتی پیدا کرنا چاہیے تھا جو انہوں نے نہیں کیا۔