Sunday, May 19, 2024

نوازشریف نے کوئی نئی بات نہیں کی، انٹرویو غلط رپورٹ کیا گیا، وزیر اعظم

نوازشریف نے کوئی نئی بات نہیں کی، انٹرویو غلط رپورٹ کیا گیا، وزیر اعظم
May 15, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نوازشریف کے ترجمان بن گئے اور قومی اسمبلی کے فورم کا نوازشریف کی صفائیاں دینے کےلیے استعمال شروع کر دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نوازشریف نے کوئی نئی بات نہیں کی، انٹرویو غلط رپورٹ کیا گیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انٹرویو کو بھارت نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ اپنے آپ کو بھارت کا آلہ کار نہ بننے دیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ بیان کو سیاسی مقاصد کیلئےاستعمال کرنا ہے تو شوق سے کریں۔ جونہی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے نواز شریف کے بیان کے حوالے سے ریمارکس سامنے آئے اپوزیشن نے احتجاج کیا  اور ردعمل بھی سامنے آیا  ،اپوزیشن قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئی ۔ اپوزیشن نے واک آؤٹ تو کیا ہی تاہم ایوان مودی کا جو یار ہے غدار  ہے غدار ہے کے نعروں سے گونج اٹھا ، جبکہ پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر مس رپورٹنگ ہوئی تو حکومت کی طرف سے خبرپر ایکشن کیوں نہیں لیا گیا۔ دوسری طرف اپوزیشن کے واک آؤٹ پر اسپیکر بھی فوراً حرکت میں آئے اور کہا کہ معزز وزیراعظم اگر آپ نے ارکان  کے پیٹ کے درد کی بات کی ہے تو وہ الفاظ حذف کرتے ہیں۔