Thursday, April 18, 2024

نوازشریف نے کل جو کردار ادا کیا، اس سے حکومت اور مضبوط ہوئی، شیخ رشید

نوازشریف نے کل جو کردار ادا کیا، اس سے حکومت اور مضبوط ہوئی، شیخ رشید
October 17, 2020
لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر شیخ رشید نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے کل جو کردار ادا کیا، اس سے حکومت اور مضبوط ہوئی۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو سمجھ آگئی ہے کہ ان کی سیاست نہیں، سیاسی جنازہ ہی پاکستان جانا ہے، ن لیگ دشمنوں کے ایجنڈے پر چلے گی تو پابندی لگ سکتی ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف کی ایک ہوٹل میں ہونے والی ملاقات سے واقف ہوں، یہ بہادر ہیں تو پاکستان آئیں۔ نوازشریف کی یہی پالیسی رہی تو یہ نہ ہو عمران خان اگلے پانچ سال بھی لگا لیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال تک آپ کی زبان بند رہی، مریم نواز کو آنے دیں، کل آپ  کی تقریر سارے انڈیا میں دکھائی گئی، الطاف حسین کو وہ کوریج نہیں مل جو کل انڈیا میں نوازشریف کو ملی۔ کل کے جلسے کو ناکام، ادھورا جلسہ قرار دیتا ہوں۔