Friday, April 26, 2024

نوازشریف نے پی ٹی آئی کو پگڑی اچھال پارٹی قرار دے دیا

نوازشریف نے پی ٹی آئی کو پگڑی اچھال پارٹی قرار دے دیا
May 16, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو پگڑی اچھال پارٹی قرار دے دیا۔ نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی گندی زبان والی پارٹی ہے ،ان کا  نہ کوئی کردار ہے نہ ہی نظریہ، خیبر پختونخوا کی عوام نے ان کی تبدیلی کو دیکھ لیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کے دوران تحریک انصاف کو نشانے پر رکھ لیا اور  بولے کہ تحریک انصاف کا کوئی نظریہ ہے نہ ہی کوئی کردار ، پی ٹی آئی پگڑی اچھال پارٹی ہے، جو گندی زبان بولتی ہے۔ اور ایمپائر کی انگلی کی طرف دیکھتی ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ تحریک انصاف نے کبھی ووٹ کو عزت دینے کی بات نہیں کی ، اچھا ہوا جو خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت تھی  سب کچھ سامنے آگیا۔ عوام نے تبدیلی بھی دیکھ لی ہے۔ انہوں نے دھرنوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے میں صرف عمران خان اکیلے نہیں، طاہرالقادری بھی ہیں اور مزید بڑے بڑے کردار بھی ہیں، جن کے بارے میں وقت آنے پر بتاؤں گا۔