Saturday, April 20, 2024

نوازشریف نے پرویزرشید کا صدقہ دیا‘ قربانی باقی ہے : شیخ رشید

نوازشریف نے پرویزرشید کا صدقہ دیا‘ قربانی باقی ہے : شیخ رشید
October 30, 2016
راولپنڈی (92نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف جو مرضی کر لیں ، عوام کا سمندر نہیں روک سکتے۔ رکاوٹیں کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ شیخ رشید نے کہا یکم نومبر کو سپریم کورٹ میں نواز شریف کی نا اہلی کا کیس لڑوں گا۔ انہوں نے کہا عنقریب سیاسی کفن میں سیاسی مردہ دفن ہو گا۔ پرویزرشید کی قربانی نوازشریف کے لیے زلزلے کا جھٹکا ہے۔ شیخ رشید نے کہا ابھی نوازشریف نے صدقہ دیا ہے قربانی ابھی باقی ہے۔ وہ لوگ جنہوں نے قومی رازوں کو افشا نہ کرنے کے حلف کی خلاف ورزی کی ہے وہ اپنے انجام تک پہنچیں گے۔ لوگ اپنے حق کیلئے باہر نکلیں اور نااہل لوگوں کو حکومت سے اٹھا کر باہر پھینکیں۔ انہوں نے کہا عوام کا مشکور ہوں کہ انہوں نے 28اکتوبر کو عوامی مسلم لیگ کا ساتھ دیا۔