Friday, April 19, 2024

نوازشریف نے وکلا کو کل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دینے سے روک دیا

نوازشریف نے وکلا کو کل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دینے سے روک دیا
August 29, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے لئے احتساب عدالت پیشی پر آئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے وکلا کو کل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دینے سے روک دیا ۔ جمعرات کا روز اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات کا دن  ہے ، لیکن سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے لیے عدالت پیش ہوں گے  جس کے باعث ملاقاتیں آئندہ ہفتے تک کے لیے موخر کردی گئیں ۔ العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے لئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو روازنہ اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت لایا جاتا ہے   لیکن اڈیالہ جیل میں کل ملاقاتوں کے دن کے باوجود نواز شریف نے وکلا کو کل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دینے سے روک دیا ۔ نواز شریف نے وکلا کو ہدایت کی ہے کہ اڈیالہ جیل میں کل ملاقاتوں کے دن کے باوجود حاضری سے استثنیٰ کی درخواست نہ دی جائے  ، وہ کل بھی احتساب عدالت میں پیش ہوں گے  ۔