Sunday, May 5, 2024

نوازشریف وطن مخالف بیان اداروں کو دباؤ میں لانے کیلئے دے رہے ہیں،ذرائع

نوازشریف وطن مخالف بیان اداروں کو دباؤ میں لانے کیلئے دے رہے ہیں،ذرائع
May 13, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان مخالف قوتوں کے ہاتھوں میں کھیلنے لگے ہیں ، وطن مخالف بیان  منصوبے کے تحت اداروں کو دباؤ میں لانے کیلئے دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق  نوازشریف اپنے خلاف نیب کی کارروائی ہرقیمت پرروکنا چاہتے ہیں چاہے ملکی استحکام ہی داؤ پر ذرائع کے مطابق نواز شریف نے بیان منصوبے کےتحت اداروں کودباؤ میں لانے کیلئے دیا اور نواز شریف پاکستان مخالف قوتوں کےہاتھ میں کھیل رہے ہیں ، حالانکہ نوازشریف کا بیان قومی سلامتی سے متعلق وزارت عظمیٰ کے حلف کی نفی ہے۔ دوسری جانب نیب کیخلاف کارروائی سے متعلق نواز شریف بضد  ہیں  ، ذرائع کے  مطابق  نوازشریف نے ن لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی اجلاس میں  چیئرمین نیب کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں  کیس داخل کرنے پرزور دیا۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف اپنے خلاف نیب کی کارروائی ہرقیمت پرروکنا چاہتے ہیں ، چاہے ملکی استحکام ہی داؤ پر کیوں نہ لگ جائے ۔