Friday, March 29, 2024

نوازشریف نے معیشت کی حالت زار پر آئندہ ہفتے پارٹی کی آعلیٰ قیادت کو لندن بلالیا

نوازشریف نے معیشت کی حالت زار پر آئندہ ہفتے پارٹی کی آعلیٰ قیادت کو لندن بلالیا
March 3, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) نوازشریف نے معیشت کی حالت زار پرمسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس اگلے ہفتے لندن میں طلب کرلیا ۔ اہم فیصلے ہونے کا امکان ہے ۔ گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی پاکستان کے بڑھتے قرضوں پر تشویش کااظہار کیا تھا جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی واضح الفاظ میں کہا تھا کہ معیشت اگر بری نہیں تو اچھی بھی نہیں ۔ عسکری قیادت کی جانب سے معیشت پر بیانات کے بعد سیاسی قیادت نے بھی رد عمل کا اظہار کیا تھا ۔ وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو معیشت پر تبصروں سے گریز کرنا چاہیے۔ عسکری اور سول قیادتوں کے معیشت پر جاری مباحثے کے بعد نواز شریف نے حکومت اور پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کو مشاورت کے لئے اگلے ہفتے لندن طلب کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مشاورتی عمل میں اسحاق ڈار کی وزارت اور مقدمات کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا جائیگا ۔ اجلاس میں نئی ٹیم بنانے پر غور ہوگا ۔ ساتھ ہی ملکی معیشت سے میڈیا کوآگاہ بھی کیا جائیگا۔