Thursday, September 19, 2024

نوازشریف نے مسلم لیگ ن کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا، فواد چودھری

نوازشریف نے مسلم لیگ ن کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا، فواد چودھری
February 19, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے مسلم لیگ ن کو بطور منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا۔عمران خان نے شادی ہی تو کی ہے  کونسا اتنا بڑا سکینڈل آگیا ۔ رانا ثناء اللہ شادی کریں ہم کسی قسم کا اعتراض نہیں کریں گے ۔

چئیرمین سیکریٹریٹ  لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےتحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی جماعت کو منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا اور زبیر گل کی کمپنی نے لندن سے پیسے بھیجے ۔

فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ عمران خان کو شادی پر پوری پارٹی کی جانب سے  مبارکباد دیتے ہیں  ، ہمیں رانا صاحب کی شادی  کوئی اعتراض نہیں ہوگا ،

فواد چودھری نے مزید کہا کہ عمران کی شادی سے پارٹی کا ووٹ بنک متاثر نہیں ہوگا ،تحریک انصاف جلد ہی عوامی رابطہ مہم شروع کرے گی ۔