Friday, April 26, 2024

نوازشریف نے سندھ آنے میں بہت دیر کی : خورشید شاہ

نوازشریف نے سندھ آنے میں بہت دیر کی : خورشید شاہ
March 11, 2017
سکھر(92نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ  نے چار سال بعد سندھ کا دورہ کرنے پر وزیراعظم نوازشریف کو کھری کھری سنا دیں کہتے ہیں کہ وزیراعظم کو بہت دیر بعد سندھ کی یاد آئی ۔ اب اُمید ہے کہ وہ اپنے وعدے بھی پورے کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے حکومت اور چوہدری نثارکو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 51 فیصد آبادی کو تحفظ فراہم نہ کرسکنے کی باتیں حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہیں، جسے نواز شریف کی تعریف ہی کہوں گا ، اور اسلام آباد خواتین کے لئے محفوظ نہیں کے بیان پر چوہدری نثار کو گھر چلے جانا چاہئے ۔ وزیر اعظم کی جانب سے سندھ میں خزانوں کے منہ کھولنے کے سوال پر خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ بڑی دیر کردی مہربان آتے آتے، حکمرانوں کو  چار سال بعد سندھ یاد آہی گیا ہے اگر اللہ کےشکرسےانہیں سندھ یاد آہی گیا ہے تو وہ یہاں پر جو اعلانات کررہے ہیں ان کو پورابھی کریں، جبکہ کراچی حیدرآباد بننے والا موٹر وے بھی سائیں کو نظر نہیں آرہا۔ وزیر اعظم کی جانب سے سندھ  میں ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات پر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے پر مہربانی کیسی ،پی ٹی آئی اور ن لیگ میں محاذ آرائی پر انہوں نے مزید کہا کہ سیاست دانوں کو جاہلوں کا  طرز عمل اپنانے کے بجائے اپنے کردار سے متوجہ کرنا چائیے ۔