Tuesday, April 16, 2024

نوازشریف نے بطور وزیراعظم ٹھٹھہ کیلئے جو وعدے کئے وہ پورے نہیں کئے،بلاول بھٹو

نوازشریف نے بطور وزیراعظم ٹھٹھہ کیلئے جو وعدے کئے وہ پورے نہیں کئے،بلاول بھٹو
April 19, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے بطور  وزیر اعظم ٹھٹھہ کیلئے جو وعدے کئے وہ پورے نہیں کئے ۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب نے 5 سالوں میں نہ ووٹ اور نہ پارلیمنٹ کا تقدس کیا ۔ جیالوں کے نوجوان لیڈرکا مزید کہنا تھا کہ نا اہل شریف اور اس کی جماعت آپ کو کچھ نہیں دے سکتی،پیپلزپارٹی کا نظریہ عوام دوست نظریہ ہے۔