Sunday, April 28, 2024

نوازشریف نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت مسترد کر دی

نوازشریف نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت مسترد کر دی
October 28, 2018
لاہور (92 نیوز) دو بڑے سیاسی پنڈتوں کے درمیان صلح صفائی اور حکومت وقت کو تگنی کا ناچ نچانے کے مشن پر مولانا فضل الرحمان جاتی امراء پہنچے۔ مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت بھی دی جسے نوازشریف نے رد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری  سے ہونے والی بیٹھک کے بارے میں بھی نوازشریف کو آگاہ کیا اور انہیں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش بھی کی تاہم نواز شریف نے اے پی سی میں شمولیت سے انکار کر دیا۔ ملاقات میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز، سمیت زاہد حامد، رانا تنویر حسین ، نوازشریف کے وکلاء خواجہ حارث ،نصیر بھٹہ اور اعظم نذیر تارڑ نے بھی شرکت کی جبکہ مولانا فضل الرحمان میڈیا سے گفتگو کیے بغیر  ہی روانہ ہو گئے۔