Monday, September 16, 2024

نوازشریف نیب راولپنڈی میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے

نوازشریف نیب راولپنڈی میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے
February 10, 2018

راولپنڈی (92 نیوز) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نیب راولپنڈی میں العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ سے متعلق ضمنی ریفرنسز میں پیش نہ ہوئے ۔
نیب راولپنڈی آفس میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محبوب عالم کی سربراہی میں 3 رکنی تحقیقاتی ٹیم سابق وزیر اعظم کا انتظار کرتی رہی تاہم یہ انتظار بے سود ثابت ہوا ۔
نیب ذرائع کے مطابق عدم پیشی پر نواز شریف کو نوٹس جاری کیا جائیگا جبکہ اس حوالے سے احتساب عدالت کو بھی آگاہ کیا جائیگا ۔
دوسری جانب ڈی جی نیب عرفان منگی بھی آفس نہیں پہنچ سکے ۔
نیب راولپنڈی نے ضمنی ریفرنسز میں بیانات ریکارڈ کرانے کے لئے نوازشریف کو صبح 11 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا جہاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے ٹی وی انٹرویو کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا جانا تھا ۔
ادھر نیب نے لندن سے ملنے والے ثبوتوں کی بنیاد پر آئندہ ہفتے ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ بھی کر رکھا ہے ۔