Friday, May 3, 2024

نوازشریف ناروے اور روس کے دورے پر چلے گئے، شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت ملنے کا امکان

نوازشریف ناروے اور روس کے دورے پر چلے گئے، شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت ملنے کا امکان
July 6, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر ناروے روانہ ہو گئے جس کے بعد وہ روس جائیں گے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقا ت بھی متوقع ہے۔ روس کے سیاحتی مقام اوفا میں ہونے والی سربراہ کانفرنس میں پاکستان کو مستقل رکنیت بھی دئیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا ناروے کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ اس دوران وہ ناروے کے وزیراعظم سے ملاقات کرینگے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی بات چیت ہو گی۔ وزیر اعظم نواز شریف اوسلو میں تعلیم کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب اور مختلف عالمی رہنماو¿ں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف آٹھ جولائی کو روس کے دورے پر روانہ ہونگے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ روس کے سیاحتی مقام اوفا میں ہونے والی سربراہ کانفرنس میں پاکستان کو مستقل رکنیت بھی دئیے جانے کا امکان ہے۔ روس نے شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت کےلئے پاکستان کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پروزیر اعظم نواز شریف چین اور روس کے صدور سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی شرکت کر رہے ہیں جہاں دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔ بھارت پر بڑھتی ہوئی عالمی تنقید کے بعدبھارتی وزیراعظم نریندرمودی، پاکستانی ہم منصب سے ملاقات پر مجبور نظر آنے لگے ہیں اور بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کی جانب سے تودونوں رہنماو¿ں کی دس جولائی کو ہونے والی ملاقات کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔