Monday, May 20, 2024

نوازشریف ن لیگ کو عدلیہ اور فوج پر حملے کیلئے استعمال کررہا ہے:عمران خان

نوازشریف ن لیگ کو عدلیہ اور فوج پر حملے کیلئے استعمال کررہا ہے:عمران خان
October 6, 2017

پشاور (92 نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ن لیگ کو عدلیہ اور فوج پر حملے کیلئےاستعمال کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اورپوری وفاقی حکومت نااہل نوازشریف اور اس کا بڑی محنت سے چوری کیا گیا پیسہ بچانے کےلئے ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کسی اصول کیلئے نہیں بلکہ پیسہ بچانے کیلئےلڑرہاہے۔ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے شخص کے کہنے پرموقع ضائع کررہی ہے جس کا فاٹا سے کوئی لینا دینا نہیں۔ عمران خان نے اعلان کیا کہ قبائلی عوام کو حقوق دلانے کےلئے ہر احتجاج میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔
کپتان نے سپریم کورٹ پرحملے کو پاکستان کی جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے موجودہ ملکی صورتحال کا حل قبل ازوقت انتخابات کو قراردیا۔