Wednesday, May 8, 2024

نوازشریف ، مولانا فضل الرحمٰن کا مریم نواز سے ٹیلی فون رابطہ

نوازشریف ، مولانا فضل الرحمٰن کا مریم نواز سے ٹیلی فون رابطہ
August 11, 2020
لندن (92 نیوز) لندن سے نوازشریف نے مریم نواز کو ٹیلی فون کیا۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے مریم نواز سے خیریت دریافت کی۔ مریم نواز سے مولانا فضل الرحمٰن کا بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے لیگی کارکنوں پر تشدد کی مذمت کی۔ میڈیا گفتگو میں فضل الرحمان کا کہنا تھا آج مریم نواز کے ساتھ افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے۔ مریم نواز احتساب افس پہنچی وہاں ان پر آنسو گیس پھینکا گیا ۔ مریم نواز کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مریم نواز نے مجھ سے رابطہ کیا اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ انکی گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ سیاست میں ہم ان کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا نیب والے اب کہہ رہے ہیں کہ انہیں دوسرے دفتر میں بلایا تھا۔ مریم نواز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ اپوزیشن کو نیب ادارے سے دیوار کے ساتھ لگانا چاہتے ہیں۔ مریم نوازشریف نیب دفتر پہنچ رہی تھیں ، اُن کے کارکنوں اور اُن پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ پولیس کے لوگوں نے اُن کی گاڑی پر پتھراو کیا۔ سیاست میں اس طرح کے ریوں کی مزمت کرتے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمٰن بولے مریم نواز شریف کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہیں ۔ نیب انتقام کا ادارہ ہے ، ناجائز حکومت کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رہی گی۔ اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کے کردار پر اب بھی تحفظات ہیں ۔ جب تک دور نہیں ہوتے کل جماعتی کانفرنس تب بلائیں گے۔