Monday, May 6, 2024

نوازشریف، مریم نواز کی 13 جولائی کو وطن واپسی پر موسلادھار بارش کا امکان

نوازشریف، مریم نواز کی 13 جولائی کو وطن واپسی پر موسلادھار بارش کا امکان
July 12, 2018
لاہور (92 نیوز) احتساب عدالت سے سزایابی کے بعد نوازشریف کی وطن واپسی کے موقع پر موسلا دھار بارش طیارے کی لینڈنگ کو متاثر کر سکتی ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی  تیرہ جولائی کو وطن واپسی پر موسلادھاربارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز تک بارش ہو سکتی ہے۔ ایوی ایشن کے ماہرین نے کہا کہ لینڈنگ کے وقت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی توطیارے کا رخ متبادل ایئرپورٹس کی طرف موڑا جا سکتا ہے۔ پروگرام کے مطابق نوازشریف  کا طیارہ تیرہ جولائی کو لاہورمیں لینڈ کرے گا۔