Friday, March 29, 2024

نوازشریف، مریم اور صفدر کا نام ای سی ایل میں ہے، اعجاز شاہ

نوازشریف، مریم اور صفدر کا نام ای سی ایل میں ہے، اعجاز شاہ
November 5, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا نوازشریف، مریم اور صفدر کا نام ای سی ایل میں ہے۔ اعجاز شاہ کا کہنا تھا عدالت نے ضمانت دینے سے پہلے نیب سے پوچھا ۔ یہ نام نیب نے ای سی ایل میں ڈالے ہیں۔ دعا ہے اللہ نوازشریف کو صحت عطاء فرمائے۔ انہوں نے کہا نوازشریف کے علاج معالجے کیلئے بیرون ملک جانا ضروری ہوا تو راستہ نکل آئے گا۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ بولے ایک سال میں اس حکومت نے جتنی ترقی کی ہے کسی حکومت نے نہیں کی۔ درآمد کم اور بر آمد زیادہ ہونے سے روپے کی قدر کم ہوتی ہے۔ ملک تب غریب ہوتا ہے جب ایکسپورٹ کم اور ایمپورٹ زیادہ ہو جائے۔