Monday, May 20, 2024

نوازشریف عدالت میں پیش نہ ہوں تو ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ، بابر اعوان

نوازشریف عدالت میں پیش نہ ہوں تو ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ، بابر اعوان
October 6, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے پاکستان شریف خاندان کی چراگاہ ہے۔ نوازشریف احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوتے تو ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کی عدالتی تاریخ کے پہلے ملزم ہیں۔ نواز شریف نیب میں ریفرنسز کے باوجود بیرون ملک چلے گئے۔ ایسا لگتا ہے پاکستان شریف خاندان کی چراگاہ ہے۔ اصل گھر تو انکا لندن مے فیئر فلیٹ ہیں۔ نواز شریف یونہی بیرون ملک آتے جاتے رہے تو یہ قانون کے ساتھ مذاق ہوگا۔ نواز شریف نے عدالت میں لکھ کر دیا ہے کہ وہ ہر پیشی پر پیش ہونگے۔ نواز شریف اگر پیشی والے دن نہیں آتے تو انکا نام ای سی ایل میں ڈالاجائے۔