Saturday, May 18, 2024

نوازشریف شیخ مجیب الرحمان بنتے جا رہے ہیں ، شیخ رشید

نوازشریف شیخ مجیب الرحمان بنتے جا رہے ہیں ، شیخ رشید
May 15, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید نے نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف شیخ  مجیب الرحمان بنتے جا رہے ہیں ۔ چینل 92 نیوز سے خصوصی گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شدریف نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ریاست رہے نہ رہے ، ملک کی معیشت رہے نہ رہے  ، چاہے  ملک واچ لسٹ میں آجائے  مگر وہ انتقام لے کر ہی رہیں گے ۔ شیخ رشیدنے مزید کہا کہ  چاہے ملک کی تباہی و بربادی ہو جائے لیکن نواز شریف  اب انتقام کیلئے فوج کے اداروں کو سامنے رکھ کر جو  کھیل کھیل رہے ہیں وہ خطرناک ہے ، میرا خیال ہے وقت آگیا ہے کہ ان کے کیسوں کا جلد از جلد فیصلہ ہونا چاہئے ، مجھے تو ایسا دکھائی دے رہا ہے  کہ سب کچھ پلان کےساتھ ہو رہا ہے ، یہ ملک کے ساتھ بین الاقوامی سازش ہے ، جس کا اوپننگ بیٹسمین نواز شریف ہے ۔